Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

تحریک انصاف کو 6 جولائی کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت مل گئی

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کو 6 جولائی کو ترنول اسلام آباد میں جلسہ کرنے کی اجازت دے دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت دینے سے متعلق درخواست پر سماعت کی ،اسٹیٹ کونسل نے عدالت کو بتایا کہ پی ٹی آئی کو ترنول چوک کے پاس 6 جولائی کو جلسے کی اجازت دے دی ہے۔

بعد ازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے این او سی جاری ہونے پر پی ٹی آئی رہنما عامر مغل کی درخواست نمٹا دی۔

گزشتہ روز تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے کہا  تھا کہ 6 جولائی کو اسلام آباد میں تاریخی جلسہ کریں گے ، انہوں نے کہا تھا کہ جلسہ عمران خان کی رہائی کے لیے اور مہنگائی کے خلاف ہو گا۔

Related posts

سپریم کورٹ کا مونال سمیت دیگر ریسٹورنٹس کو ہٹانے کا فیصلہ برقرار

Mobeera Fatima

انٹر بینک میں ڈالر مزید 14 پیسے سستا ، قیمت 277.50 روپے ہو گئی

Mobeera Fatima

کیا 10روپے کانوٹ ختم کیا جا رہا ہے؟ جانیے

Mobeera Fatima

Leave a Comment