Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

افغانستان میں بارش ، ژالہ باری اور سیلاب سے تباہی ، 29 افراد جاں بحق

افغانستان میں بارشوں، سیلاب اور ژالہ باری کے نتیجے میں 29 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغان حکام نے دو صوبوں میں 29 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مغربی صوبہ فراہ میں ژالہ باری کے نتیجے میں 21 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوئے۔

حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے 2 خاندانوں کے افراد تھے جو سیر و تفریح کے لیے گئے تھے ، جنوبی قندھار میں مختلف مقامات پر شدید بارش کے باعث 8 افراد لقمہ اجل بنے ، جن میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔

حکام  نے بتایا کہ قندھار میں کپڑے دھونے میں مصروف 4 خواتین سیلابی پانی میں بہہ گئیں جس میں صرف ایک خاتون زندہ بچ سکی جبکہ ایک بچہ بھی ڈوب کر جاں بحق ہوا۔ اس کے علاوہ چھت گرنے سے خاتون اور 3 بچے جاں بحق ہو گئے۔

Related posts

دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو مٹا نہیں سکتی، رضوان سعید شیخ

Mobeera Fatima

حکومت کی جانب سے عوام کیلئے چینی سستی کرنے کے باوجود مہنگے داموں فروخت جاری

Mobeera Fatima

پاکستان جلد دہشتگردی کے خلاف جنگ جیت جائے گا، طلال چودھری

Mobeera Fatima

Leave a Comment