Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںموسم

ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش، 5 افراد جاں بحق

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی اور وسطی پنجاب، اسلام آباد اور شمالی بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔

اس دوران بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ ملک کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے، اس دوران مختلف حادثات میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ خیبر پختونخوا کے علاقے کرک میں بارش سے مکان کی چھت گرنے سے 2 بچے جبکہ آزاد کشمیر کی وادی گریس میں برفانی تودے کی زد میں آ کر تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

وادی لیپہ میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے اور برفانی تودہ گرنے سے وادی لیپہ کا مختلف علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیاہے، ریشیاں اورموجی شیر گلی روڈ ٹریفک کے لیے بند ہو گئی ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کاسامنا ہے، ترجمان محکمہ شاہرات کا کہنا ہے کہ وادی لیپہ میں مختلف مقامات پر برفانی تودے گرے ہیں،موسم کلیئر ہوتے ہی بحالی کا کام شروع کیا جائے گا۔

Related posts

شہباز نے عمران خان کو مذاکرات کی پیشکش کی، انکے کسی رہنما نے جواب نہ دیا، خواجہ آصف

Mobeera Fatima

تین دن میں مرغی کا گوشت 26 روپے سستا

Mobeera Fatima

ڈی جی ایف آئی اے اسحاق جہانگیر اور آئی جی خیبر پختونخوا اختر حیات کو ہٹا دیا گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment