Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

ووٹ نہ ڈالنے والوں کو سزا دیں یا انکا ٹیکس بڑھائیں، پریش راول کا مطالبہ

بالی ووڈ کے سینیئر اور نامور اداکار پریش راول نے بھارتی حکومت سے ووٹ نہ ڈالنے والوں کو سزا یا ٹیکس بڑھانے کی اپیل کی ہے۔

گزشتہ روز بھارتی اداکار پریش راول لوک سبھا انتخابات میں اپنا ووٹ کاسٹ کرنے ممبئی پہنچے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بھارتی شہریوں کو ووٹ ڈالنے کی اہمیت سے متعلق آگاہ کیا۔

پریش راول کا کہنا تھا کہا لوگ شکایت کرتے ہیں کہ حکومت کام نہیں کر رہی لیکن اگر وہ آج ووٹ نہیں ڈالیں گے تو اس ملک کے حالات کی ذمہ دار حکومت نہیں بلکہ عوام خود ہوں گے۔

بھارتی اداکار نے مزید کہا کہ جو لوگ ووٹ نہیں ڈالتے ان کے خلاف کوئی نہ کوئی کارروائی ہونی چاہیے یا ان کے ٹیکس بڑھائیں یا پھر اُنہیں کوئی سزا دیں۔

خیال رہے کہ بھارت میں دنیا کے سب سے طویل مدتی انتخابات کے پانچویں مرحلے کا سلسلہ جاری ہے جس میں بھارتی شہریوں سمیت اداکاروں کی بڑی تعداد میں حصہ ڈالتی دکھائی دے رہی ہے۔

اس سے قبل بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان، سلمان خان اور اکشے کمار بھی ووٹ ڈالنے پہنچے تو مداحوں سے بھی ووٹ ڈالنے کی اپیل کی۔

لوک سبھا انتخابات کے اگلے مرحلے کا آغاز 25 مئی سے  ہوگا جبکہ حتمی نتائج کا اعلان 4 جون کو کیا جائے گا۔

Related posts

سالانہ بنیادوں پر 20 کلو آٹے کی قیمت نمایاں کمی

Mobeera Fatima

آزاد امیدوار پی ٹی آئی میں رہتے تو آج مسئلہ نہ ہوتا ، سنی اتحاد کونسل مخصوص نشستوں کی حقدار نہیں ، جسٹس جمال مندوخیل

Mobeera Fatima

فلم بناؤں گی تو حارث رؤف ہیرو، بابر اعظم ناکام بھائی ہوں گے، نتاشا علی

admin

Leave a Comment