Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

سندھ اور خیبر پختونخوا میں میٹرک امتحانات کا آغاز

اسلام آباد: خیبر پختونخوا اور سندھ میں میٹرک کے سالانہ امتحانات کا آغاز ہو گیا۔

کراچی میٹرک بورڈ کے سالانہ امتحانات میں 3 لاکھ 80 ہزار امیدوار رجسٹرڈ ہیں۔ جن کے لیے 499 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ 3 لاکھ 75 ہزار طلبا و طالبات سائنس و جنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ امتحانات دیں گے۔

انتظامیہ کے مطابق امتحانی مراکز میں ڈیوائس یا موبائل فون ملنے کی صورت میں اسے ضبط کر لیا جائے گا۔ امتحانی مراکز کے اطراف میں فوٹو اسٹیٹ کی مشینیں دوران امتحان بند رہیں گی۔ اور کے الیکٹرک سے لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی تحریری درخواست بھی کی گئی ہے۔

ناظم امتحانات کے مطابق فول پروف انتظامات کے حوالے سے متعلقہ اداروں کو لیٹر جاری کر دیا گیا ہے۔

Related posts

انڈر 19 ایشیا کپ فائنل، بنگلہ دیش نے بھارت کو شکست دے دی

Mobeera Fatima

موجودہ کیس کا آئینی ترمیم سے کوئی تعلق نہیں، جسٹس منصور علی شاہ

Mobeera Fatima

جسٹس عائشہ ملک کی کسٹمز ایکٹ سے متعلق کیس سننے سے معذرت

Mobeera Fatima

Leave a Comment