Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

مریم نواز کی برطانوی ہائی کمشنر کو مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کی پیشکش

وزیراعلیٰ مریم نواز سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مریم نواز نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں برطانیہ کے مثبت اور مدبرانہ کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ جین میریٹ کی بطور ہائی کمشنر خدمات کو حکومتِ پنجاب انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب برطانیہ کے ساتھ اشتراک کار کو مزید وسعت دینے اور تعاون کے فروغ کے نئے مواقع تلاش کرنے کے لیے پُرعزم ہے، انہوں نے برطانوی ہائی کمشنر کو تعلیم، تجارت، سرمایہ کاری، موسمیاتی تحفظ اور گورننس کے شعبوں میں باہمی اشتراک کار مزید بڑھانے کی پیشکش کی۔

دریں اثناء مریم نواز نے سبکدوش ہونے والی برطانوی سیاسی مشیر زوئی ویئر کے اعزاز میں ظہرانہ دیا اور ان کی سفارتی خدمات کو سراہا

Related posts

سعودی وزارت حج کا سیزنل ورک ویزوں کی مدت میں توسیع کا اعلان

Mobeera Fatima

غزہ معاہدہ خوش آئند ، فلسطینیوں کیلئے تکلیف دہ صورتحال نہیں دہرائی جانی چاہئے ، شہباز شریف

Mobeera Fatima

کل سے بارشوں کے نئے سلسلے کا آغاز، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment