Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

امریکا ، سمندری طوفان بیرل ٹیکساس اور لوزیانا سے ٹکرا گیا ، 7 افراد ہلاک ، 30 لاکھ بجلی سے محروم

امریکا میں سمندری طوفان بیرل نے تباہی مچا دی جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہو گئے ، طوفان کے باعث ایک ہزار سے زیادہ فلائٹس بھی متاثر ہوئیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سمندری طوفان پیر کی صبح امریکا کی جنوبی ریاست ٹیکساس اور لوزیانا سے ٹکرا گیا جس کے بعد انتظامیہ نے تیز ہواؤں اور 38 سینٹی میٹر تک بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے عوام کو خبردار کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق طوفان کی وجہ سے مختلف حادثات میں 7 افراد ہلاک جبکہ 30 لاکھ کے قریب افراد بجلی سے محروم ہو گئے۔

طوفان کی وجہ سے پیر کو ہیوسٹن ائیرپورٹ پر 1100 فلائٹس متاثر ہوئیں،  تیز ہواؤں سے گھروں کو بھی نقصان پہنچا اور درخت جڑ سے اکھڑ گئے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سمندری طوفان بیرل ٹیکساس اور لوزیانا سے ٹکرانے سے قبل کیریبین میں بھی تباہی مچا چکا ہے جس کی وجہ سے 10 افراد ہلاک ہوئے۔

Related posts

حکومت کا اضافی قرضوں پر ملک کے انحصار کو کم کرنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

سعودی عرب اور ملائیشیا سمیت 10 ملکوں سے مزید 93 پاکستانی بے دخل

Mobeera Fatima

اسرائیلی فوج نے امداد کے منتظر فلسطینیوں پر گولیاں برسا دیں ، 35 شہید ، 300 زخمی

Mobeera Fatima

Leave a Comment