Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

کمسن فلسطینی لڑکی پر گاڑی چڑھانے کی ویڈیو بنانے والی امریکی یہودی خاتون کو اسرائیل سے نکالنے کا حکم

تل ابیب: اسرائیل نے کمسن فلسطینی لڑکی پر گاڑی چڑھانے کی ویڈیو بنانے والی امریکی یہودی خاتون کو ملک بدر کرنے کا حکم دے دیا۔ 

اسرائیلی اخبار کے مطابق جس امریکی یہودی خاتون نے کمسن فلسطینی لڑکی پر گاڑی چڑھانے کی ویڈیو بنائی تھی اسے اب ملک بدر کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ 

اس حوالے سے امریکی یہودی خاتون کا مؤقف ہے کہ اسرائیلی حکومت کے خلاف سوشل میڈیا پرخیالات کے اظہار کی وجہ سے ڈی پورٹ کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ امریکی یہودی خاتون نے گاڑی چڑھانے والے اسرائیلی ڈرائیور سے جھگڑا کیا تھا۔

Related posts

امریکی جریدے کے افغان طالبان کے حوالے سے تہلکہ خیز انکشافات

Mobeera Fatima

ایرانی رہنماؤں کو اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے امریکی ویزوں کی منظوری

Mobeera Fatima

چینی کمپنی پنجاب میں فوڈ پروسیسنگ بزنس میں 8ملین ڈالر کی سرمایہ کرے گی

Mobeera Fatima

Leave a Comment