Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

منڈی بہاؤالدین: دریامیں کشتی الٹ گئی،خواتین اور بچوں سمیت 6افراد جاں بحق

منڈی بہا الدین کی تحصیل ملکوال میں دریا میں کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں دوخواتین اور بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

میڈیارپورٹ کے مطابق منڈی بہاالدین کی تحصیل ملکوال میں ایک کشتی الٹ گئی، کشتی مسافروں کو لے کر پیراں والا سے نور پور پیراں جارہی تھی جس میں 30 افراد سوار تھے۔ کشتی میں موٹر سائیکل اور گاڑی کو دریا پار کرنے کے دوران حادثہ پیش آیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق گاڑی کو کشتی پر رکھ کر دریا عبور کرنے کے دوران حادثہ پیش آیا، حادثے میں جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق مسافروں کو بچانے کے لیے آپریشن جاری ہے، اب تک ماں اور 4 بچوں کے علاوہ ایک اور خاتون کی لاشیں دریا سے نکال لی گئی ہیں جب کہ کشتی پر کار، موٹرسائکلیں اور دیگر سامان لوڈ تھا۔

حادثے میں جاں بحق افراد کا تعلق پیراں والا ضلع جہلم سے بتایا جاتا ہے، مرنے والی خواتین کی عمریں 40 اور50 جبکہ بچوں کی 2 سے 8 سال ہیں۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ 7 افراد کو تشویشناک حالت میں ملکوال اسپتال منتقل کیا گیا۔

Related posts

نامزد نہ ہونے والے ججز بھی عدلیہ میں رہیں گے،خواجہ آصف

Mobeera Fatima

پنجاب کی آٹا ملز نے آٹے کی قیمت بڑھا دی

Mobeera Fatima

پنجاب حکومت نے لاہور میں بھی دفعہ 144 کے تحت پابندیاں لگا دیں

Mobeera Fatima

Leave a Comment