Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

غزہ جنگ: جوبائیڈن انتظامیہ کی ایک اور رکن مستعفی

امریکی حکومت کی اسرائیل کی حمایت کی پالیسی کے خلاف اب جوبائیڈن انتظامیہ کے اندر سے ہی آواز اٹھ رہی ہیں،فلسطینیوں کی نسل کشی پر تلے اسرائیل کا ساتھ دینے پر بائیڈن انتظامیہ کے ایک اور رکن نے استعفی دیدیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا میں ہونے والے ایک احتجاج کے دوران امریکی محکمہ داخلہ میں تعینات چیف آف اسٹاف کی معاون خصوصی للی گرینبرگ نے غزہ کے معاملے پر امریکی پالیسیوں پر احتجاجا استعفی دیدیا۔للی گرینبرگ نے اپنے استعفے میں لکھا کہ ان کا ضمیر انہیں مزید کام جاری رکھنے کی اجازت نہیں دیتا۔

للی گرینبرگ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے ایک موقع پر کہا تھا کہ اسرائیل کے وجود کے بغیر دنیا میں کوئی بھی ایسا یہودی نہیں ہوگا جو محفوظ ہو، ہم امریکی صدر کے اس بیان کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صدر جو بائیڈن یہودیوں کو امریکی وار مشین کی شکل دے رہے ہیں اور یہ بہت غلط ہے۔

Related posts

تمام وقت کام پر ضائع کرنے کے بجائے خود کیلئے وقت نکالیں، بل گیٹس

admin

سرینگر ، بھارتی پولیس کا شہید سید علی گیلانی کی رہائشگاہ پر چھاپہ ، اہم دستاویزات قبضے میں لے لیں

Mobeera Fatima

ایرانی عوام کے اصل قاتل ٹرمپ اور نیتن یاہو ہیں ، علی لاریجانی

Mobeera Fatima

Leave a Comment