Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

ایرانی عوام کے اصل قاتل ٹرمپ اور نیتن یاہو ہیں ، علی لاریجانی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تازہ دھمکی پر ایران کے اعلیٰ عہدیدار نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سربراہ اور سینئر ایرانی رہنما علی لاریجانی نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ ایرانی عوام کے اصل قاتل خود امریکا اور اسرائیل کی قیادت ہے۔

علی لاریجانی نے کہا کہ ایرانی عوام کے اصل قاتلوں کے نام ڈونلڈ ٹرمپ اور نتین یاہو ہیں ، انسانی حقوق کا نعرہ لگانے والے ممالک خود سب سے بڑی انسانی خلاف ورزیوں میں ملوث ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا اور اسرائیل برسوں سے ایران پر پابندیاں، دباؤ اور عدم استحکام مسلط کر کے عام شہریوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

Related posts

فلوریڈا ، ڈونلڈ ٹرمپ پر گالف کھیلتے ہوئے ایک اور قاتلانہ حملہ ، مشتبہ شخص گرفتار

Mobeera Fatima

متحدہ عرب امارات میں تعلیمی ادارے بند کرنے اور آن لائن کلاسز کا حکم نامہ جاری

Mobeera Fatima

تہران: نئے سپریم لیڈر سے یکجہتی کیلئے ریلی کے دوران امریکا و اسرائیل کا حملہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment