Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

ٹرمپ سیاسی عدم استحکام اور تشدد کو بھڑکا رہے ہیں، ایران

ایران نے کہا ہے کہ ٹرمپ سیاسی عدم استحکام اور تشدد کو بھڑکا رہے ہیں۔

اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر امیر سعید ایروانی نے سلامتی کونسل کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ٹرمپ سیاسی عدم استحکام اور تشدد کو بھڑکا رہے ہیں۔

ایرانی سفیر امیر سعید ایروانی نے کہا کہ ٹرمپ ایران کی قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کے ذمہ دار ہیں، امریکا اور اسرائیل کی کارروائیوں سے شہری جاں بحق ہو رہے ہیں۔

امیر سعید ایروانی نے کہا کہ امریکا فوجی مداخلت کا بہانہ تلاش کر رہا ہے، امریکا کی پالیسی کا مقصد نظام تبدیل کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پابندیاں، دھمکیاں اور انتشار بہانہ بنانے کیلئے استعمال ہو رہے ہیں، امریکا کا انتشار پھیلانے کا یہ منصوبہ دوبارہ ناکام ہو گا۔

Related posts

آئی ایم ایف معاہدے سے معیشت میں استحکام آئے گا، عطا تارڑ

Mobeera Fatima

پاکستان نے مجھے زندگی کا اصل مقصد بتایا، میں پرسکون اور خوش ہوں، کلیئر اسٹیفن

admin

نیپال کے آرمی چیف کا قوم سے خطاب، مظاہرین کو مذاکرات کی دعوت

Mobeera Fatima

Leave a Comment