Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںموسم

ملک کے چند مقامات پر ہلکی بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے چند مقامات پر ہلکی بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔

گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ رات کو چند مقامات پر ہلکی بارش اور بلند و بالاپہاڑوں پر ہلکی برفباری کی توقع ہے، پنجاب کے زیادہ تر علاقوں میں اسموگ چھائے رہنے جبکہ چند میدانی علاقوں میں رات کے اوقات میں دُھند بعض علاقوں میں شدید دُھند پڑنے کا بھی امکان ہے۔

اسلام آباد اور گرد و نواح میں آج موسم خشک رہنے کا امکان ہے، کل بروز اتوار کو اسلا م آباد میں بارش ہونے کی توقع ہے جبکہ راولپنڈی، مری، گلیات اور ا ٹک میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔

Related posts

مدارس بل پر دستخط کیلئے مولانا فضل الرحمان کی حکومت کو ڈیڈ لائن

Mobeera Fatima

ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز پیر سے ہوگا

Mobeera Fatima

حماس نے غزہ کو خالی کرانے کا اسرائیلی منصوبہ مسترد کر دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment