Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

سیشن عدالت کے باہر وکلاء کا خاور مانیکا پر حملہ، پانی کی بوتلیں پھینکی، تھپڑ مارے

سیشن کورٹ اسلام آباد کے باہر بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا پر پی ٹی آئی وکلاء کی جانب سے حملہ کیا گیا ہے۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں دورانِ عدت نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور اہلیہ بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر سماعت کے دوران سماعت کمرہ عدالت میں پی ٹی آئی وکلا اور خاور مانیکا کے درمیان شدید تلخ کلامی ہوئی۔

عدت کیس کی سماعت کے بعد سیشن کورٹ کے باہر خاور مانیکا کو نشانہ بنایا گیا۔

خاور مانیکا پر تشدد کے بعد ان کے ساتھ موجود وکلاء انہیں بچاکر عدالت لے گئے۔ عدالت میں جج کے چیمبر میں جانے کے بعد بھی پی ٹی آئی وکلاء نے کمرۂ عدالت میں  خاور مانیکا کو بوتلیں ماریں۔

خیال رہے کہ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے عدت نکاح کیس کے حوالے سے 23 مئی کو دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے محفوظ کیا تھا، جو آج سنایا جانا ہے۔

Related posts

یورو کپ فٹ بال ، کینیڈا، ارجنٹائن، فرانس اور اسپین سیمی فائنل میں پہنچ گئے

Mobeera Fatima

کار سوار شخص نے بیریئر توڑتے ہوئے گاڑی اڈیالہ جیل کے گیٹ سے ٹکرا دی

Mobeera Fatima

پیٹرول سستا اور ڈیزل مہنگا ہونے کا امکان

Mobeera Fatima

Leave a Comment