Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

بوگس کیسز چل رہے ہیں ، دعا ہے میرٹ پر فیصلہ ہو ، زرتاج گل

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل نے کہا ہے کہ اتنے عرصے سے بوگس کیسز چل رہے ہیں، کوئی تو حل ہو ، دعا ہے میرٹ پر کیسز کا فیصلہ ہو۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زرتاج گل نے کہا کہ یہاں تو اچانک سے 26 سال بعد ایک چھٹی دے دی جاتی ہے ، ایسا لیڈر بھی ہو تا تھا کہ 25 روپے کے اسٹیمپ پیپر پر پلیٹلیٹس کا بہانہ بنا کر باہر جا سکتا تھا۔

زرتاج گل نے مزید کہا کہ میرا لیڈر تو اسی ملک میں ہے اور اپنے کیسز اور عوام کا دفاع کر رہا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی بلیو شرٹ میں تصویر آئی تو پورا پاکستان بلیو ہو گیا، پاکستان کا سب سے بڑا لیڈر قائدِ اعظم کے بعد بانی پی ٹی آئی ہیں۔

Related posts

کانگریس سینٹر تاشقند آمد پر وزیر اعظم شہباز شریف کو گارڈ آف آنر

Mobeera Fatima

پشاور میں ٹماٹر کی قیمت میں 40 روپے اضافہ، کوئٹہ میں سبزی سستی ہو گئی

Mobeera Fatima

کراچی کے صحافیوں کو آئی ٹی کورس کی مفت سہولت دونگا، گورنر سندھ

admin

Leave a Comment