Daily Systematic Metro News Breaking News
معیشت

پٹرول 7.50 اور ڈیزل 6.25 روپے سستا ہونے کا امکان

عالمی مارکیٹ میں کمی کے رحجان کے باعث پاکستان میں بھی پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 7.50 روپے کمی کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 6.25 روپے فی لیٹر تک کمی متوقع ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 3.25 ڈالر اور 2.10 ڈالر فی بیرل کی کمی واقع ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ پٹرول پر درآمدی پریمیم گزشتہ پندرہ دن میں تقریباً 7 فیصد کم ہو کر 9.70 ڈالر فی بیرل سے 10.30 ڈالر فی بیرل ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس وقت پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 273 روہے 10 پیسے اور فی لیٹر ڈیزل 274 روپے 8 پیسے میں دستیاب ہے۔

Related posts

اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیزی ، انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

Mobeera Fatima

انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 55 پیسے کا ہو گیا

Mobeera Fatima

ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی

admin

Leave a Comment