Daily Systematic Metro News Breaking News
معیشت

آئی ایم ایف سے مذاکرات میں مثبت پیشرفت، پاکستان اسٹاک میں تیزی

آئی ایم ایف سے مذاکرات میں مثبت پیشرفت کے اثرات پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بھی دیکھنے میں آ رہے ہیں۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا آغاز منفی انداز میں ہوا اور 100 انڈیکس میں 1178 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی تاہم کچھ دیر بعد کاروبار مثبت پوزیشن میں چلا گیا اور 100 انڈیکس 1036 پوائنٹس اضافے سے 156894 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان سے تیسرے جائزہ مذاکرات کا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں  اصلاحات اور ماحولیات کے شعبےمیں پاکستان کی بہترین کارکردگی کی تعریف کی گئی ہے۔

دوسری جانب مشرق وسطیٰ میں جنگ کے اثرات عالمی اسٹاک ایکسچینجز میں دیکھے جا رہے ہیں، آسٹریلیا اے ایس ایکس 1.56 فیصد کم ہوکر 8606 پر ہے جبکہ جاپان کا نکئی 1.6 فیصد کم ہوکر 54150 پر ہے۔

Related posts

سونے کی قیمت بلند ترین 2 لاکھ ، 54 ہزار روپے پر پہنچ گئی

Mobeera Fatima

اسٹاک مارکیٹ میں ایک لاکھ ، 67 ہزار کی حد بحال ، ڈالر بھی سستا

Mobeera Fatima

نئے کرنسی نوٹس کی تیاری آخری مرحلے میں داخل، اسٹیٹ بینک

Mobeera Fatima

Leave a Comment