Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

حلفاً کہتا ہوں عمران خان کو کوئی مسئلہ نہیں،خواجہ آصف

وزیردفاع خواجہ آصف نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کی صحت ٹھیک ہے، تفصیلات آ جائیں گی،میں حلفاً کہتا ہوں انہیں کوئی مسئلہ نہیں۔

قومی اسمبلی اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کواللہ صحت دے،وہ دوسروں کی بیماریوں کا مذاق اڑاتے رہے،بانی پی ٹی آئی نے نوازشریف کی بیماری کا مذاق امریکا تک اڑایا۔

ہماری قیادت قید تھی ہم توپارلیمان میں آتے رہے ،بانی پی ٹی آئی صحت مند ہیں ،عظمیٰ خان کی ملاقات ہوچکی ہے ،وہ بتا سکتی ہیں کہ بانی کی صحت کیسی ہے۔

وزیردفاع کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی  آنکھ کا مسئلہ ٹھیک ہوچکا ہے ،بانی پی ٹی آئی کوبلڈ پریشر کی شکایت ہے ،میں جیل میں تھا تو ڈاکٹرزنے آپریشن کا کہا ،عمران خان نے ویڈیو مانگی کہ واقعی آپریشن ہورہا ہے کہ نہیں ،وہ ویڈیو آج تک میرے پاس موجود ہے۔

ڈاکٹر کی رپورٹ آپ بھی دیکھ لیں، ہم بھی دیکھ لیں گے ،نواز شریف کی دو ماہ پہلے دو سرجریز ہوچکی ہیں ،آج بھی پلیٹ لیٹس کی بات کی جاتی ہے۔

Related posts

وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے نیا نرخ نامہ جاری کر دیا

Mobeera Fatima

بنوں اور باجوڑ میں پولیس اسٹیشنز پر دہشتگردوں کے حملے ناکام بنا دیئے گئے

Mobeera Fatima

الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق تمام انتظامات مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی

admin

Leave a Comment