Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

نورمقدم کیس؛مجرم ظاہر جعفر کی سزائے موت پر نظرثانی درخواست خارج ،تحریری فیصلہ جاری

سپریم کورٹ نے نور مقدم قتل کیس میں مجرم ظاہر جعفر کی سزائے موت پر نظرثانی کی درخواست خارج ہونے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

یاد رہے ٹرائل کورٹ نے ظاہر جعفر کو نور مقدم کوقتل کرنے پر سزائے موت دی تھی،ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ نے سزائے موت کا فیصلہ برقرار رکھا تھا۔

12صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جسٹس اشتیاق ابراہیم نے تحریر کیا، فیصلے میں  کہا گیا استدعا تھی کہ ذہنی مریض ہونے پر سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کیا جائے،مجرم نے ایسے شواہد پیش نہیں کیے کہ عدالت فیصلے پر نظرثانی کرے۔

ریکارڈ سے ثابت ہے کہ مجرم انتہائی سنگین جرم کا مرتکب ہوا ہے،مجرم کا جرم ایسا نہیں تھا کہ اس کی سزا میں کمی کی  جا سکے،نظرثانی میں عدالت کا دائرہ اختیار انتہائی محدود ہوتا ہے۔

جسٹس اشتیاق ابراہیم نے اپنے تحریری فیصلے میں مزید کہا کہ نظرثانی کی درخواست کو اپیل کے طور نہیں لیا جا سکتا،یواین رپورٹ کے مطابق 2024میں 50 ہزار خواتین قتل ہوئیں، اسلام نے خواتین کو بے حد تحفظ اور احترام دیا ہے،خواتین پر تشدد شرعی اور دنیاوی قوانین کیخلاف ہے۔

Related posts

پاک فوج کا ایل او سی پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب

Mobeera Fatima

ادارے نیوٹرل ہو جائیں ، وفاق سے صوبے کا پیسہ نکلوا کر رہوں گا ، علی امین گنڈا پور

Mobeera Fatima

اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس ، علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرنے کا حکم

Mobeera Fatima

Leave a Comment