Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

سی ڈی اے نےپہلی عالمی جنگ کی یادگار کی منتقلی پر وضاحت کردی

کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (cda) نے پہلی عالمی جنگ سے متعلق یادگار کی منتقلی کے معاملے پر وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام یادگار کو گرانے کے لیے نہیں بلکہ اس کے تحفظ اور بہتر دیکھ بھال کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

سی ڈی اے کے مطابق مذکورہ یادگار کو ایک زیادہ موزوں، محفوظ اور عوام کی رسائی والے مقام پر منتقل کیا جا رہا ہے تاکہ اس کی تاریخی اہمیت کو برقرار رکھتے ہوئے اسے بہتر انداز میں محفوظ کیا جا سکے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ یہ اقدام دراصل تحفظ کے اصولوں کے تحت کیا گیا ہے، نہ کہ اسے مسمار کرنے کے لیے۔

اتھارٹی نے بتایا کہ یادگار کو باقاعدہ کنزرویشن پروٹوکول کے تحت احتیاط سے الگ کیا گیا، جس میں اصل اینٹیں اور دیگر مواد محفوظ رکھے گئے ہیں تاکہ بعد ازاں اسی انداز میں دوبارہ تعمیر ممکن ہو سکے۔ سی ڈی اے کے مطابق وقت گزرنے کے ساتھ یادگار کی حالت خراب ہو چکی تھی، اس لیے اس کی منتقلی سے اسے بہتر تحفظ اور طویل المدتی دیکھ بھال فراہم کی جا سکے گی۔

Related posts

وفاق کی نسبت 200 فیصد مہنگی بجلی پیدا کی، کے الیکٹرک کا انکشاف

Mobeera Fatima

حکومت الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ کیلئے ترجیحی اقدامات اٹھا رہی ہے، وزیراعظم

Mobeera Fatima

بشکیک واقعے پر انکوائری کمیٹی بنادی، ذمہ داروں کیخلاف کارروائی ہوگی، وزیر خارجہ

admin

Leave a Comment