Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

لاہور میں 3 اسکولوں کو ارلی مارننگ اسکول کا درجہ مل گیا

اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے احسن اقدام اٹھاتے ہوئے لاہور میں 3 اسکولوں کو ارلی مارننگ اسکول کا درجہ دے دیا گیا۔

گورنمنٹ ہائی اسکول ملتان روڈ، گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول اصلاح معاشرہ شادباغ میں ا رلی مارننگ کلاس ہوگی، اس کے ساتھ گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول ایمپریس روڈ میں بھی ا رلی مارننگ کلاس لگائی جائے گی۔

بچے کلاسز لینے کے بعد فیکٹری یا ورکشاپ میں کام پر جاسکیں گے، ارلی مارننگ اسکول صبح ساڑھے 7بجے لگا کریں گے، ارلی مارننگ اسکو ل میں چھٹی ساڑھے 10بجے ہوگی۔

بچوں کو پڑھانے والے اساتذہ کو 18ہزار روپے ماہانہ دیا جائے گا۔ بچوں کو کتابیں،یونیفارم اور اسٹیشنری اسکول ایجوکیشن فراہم کرے گا۔

Related posts

پشاور میں 9 اور 10 محرم کو موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکراتی عمل 48 گھنٹوں میں بحال ہونے کا امکان

Mobeera Fatima

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں ، فتنہ الہندوستان کے 7 دہشتگرد ہلاک

Mobeera Fatima

Leave a Comment