Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

بھارت کیخلاف میچ کا بائیکاٹ،سری لنکا نے پاکستان سے بڑی اپیل کردی

سری لنکا کرکٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ (pcb) سے اپیل کی ہے کہ وہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کے فیصلے پر نظرِ ثانی کرے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا کرکٹ نے اس حوالے سے پی سی بی کو باضابطہ خط ارسال کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ 15 فروری کو کولمبو میں شیڈول پاک بھارت مقابلہ منسوخ ہونے کی صورت میں سری لنکا کو بھاری مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سری لنکن بورڈ نے اپنے پیغام میں نشاندہی کی ہے کہ دونوں روایتی حریفوں کے درمیان ہونے والا یہ ہائی پروفائل میچ نہ صرف کرکٹ شائقین کی توجہ کا مرکز ہوتا ہے بلکہ اس سے میزبان ملک کو نمایاں معاشی فوائد بھی حاصل ہوتے ہیں۔ اگر یہ مقابلہ نہ ہوا تو ٹکٹوں کی فروخت، نشریاتی حقوق اور سیاحتی سرگرمیوں سے متوقع آمدن میں کمی کا خدشہ ہے۔

Related posts

بنگلہ دیش سے وائٹ واش کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کو ٹیسٹ رینکنگ میں تنرلی کا سامنا

Mobeera Fatima

امریکا سے شرمناک شکست؟ مصباح الحق نے وجہ بتا دی

admin

آئی سی سی کا ویمنز ورلڈ کپ 2025 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان، پاکستانی کھلاڑی بھی شامل

Mobeera Fatima

Leave a Comment