Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

اوورسیز پاکستانیوں کی ترسیلات کیلئے بونا-راست کنیکٹیوٹی منصوبے کا اجراء

وزیراعظم شہباز شریف نے سمندر پار پاکستانیوں کی سہولت کے لیے بونا-راست کنیکٹیوٹی منصوبے کے نفاذ کا اجراء کر دیا۔

بونا-راست کنیکٹیوٹی منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کو رقوم بھجوانے کے تیز، مؤثر اور کم لاگت منصوبے کا نفاذ کر دیا گیا ہے۔

منصوبے کے جوالے سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان کے ادائیگیوں کے ڈیجیٹل نظام راست کو عرب مانیٹری فنڈ کے تحت منسلک کر دیا گیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عرب ممالک میں مقیم لاکھوں پاکستانیوں کو تیز، مؤثر اور کم لاگت میں رقوم بھجوانے کی سہولت میسر ہو گی ، منصوبے سے رقوم کی منتقلی میں آسانی کے ساتھ ساتھ ترسیلاتِ زر میں بھی اضافہ ہو گا۔

وزیرِاعظم کا کہنا ہے کہ بونا راست پاکستان کا پہلا کراس بارڈر رقوم کی منتقلی کا نظام ہے، مجھے خوشی ہے کہ اس کا آغاز پاکستان کے77 یوم آزادی کی خوشی پر ہوا۔ اس منصوبے سے پاکستان اور عرب ممالک کے درمیان بڑا قدم ہے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ  بونا راست پاکستان کو عرب ممالک سے ڈیجیٹل ادائیگی کی سہولت دے گا، جس سے بیرون ملک پاکستانی مستفید ہوں گے۔ اس منصوبے سے حوالہ اور ہنڈی کا خاتمہ کرنے میں مدد ملے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ایف بی آر ایک بڑی اصلاحات سے گزر رہا ہے، ایف بی آر میں اصلاحات کے لیے میلنڈا فاؤنڈیشن اور میکنزی تعاون کررہے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ بونا راست منصوبہ ترسیلات زر میں بھی اضافے کا سبب بنے گا، منصوبے سے پاکستان کا رقوم کی ڈیجیٹل منتقلی کا بنیادی ڈھانچہ مضبوط ہو گا۔

 

Related posts

ٹورنامنٹ میں مزہ آیا، سیمی فائنل کھیلنا اور جنوبی افریقا سے ہارنا قبول ہے، راشد خان

Mobeera Fatima

سرینگر ، بھارتی پولیس کا شہید سید علی گیلانی کی رہائشگاہ پر چھاپہ ، اہم دستاویزات قبضے میں لے لیں

Mobeera Fatima

ہتک عزت بل پر مشاورت نہیں ہوئی ، منظور کرتے وقت ہمارا کوئی رکن ایوان میں نہیں تھا ، پیپلز پارٹی

admin

Leave a Comment