Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںسائنس اور ٹیکنالوجی

سوشل میڈیا پر جھوٹا پراپیگنڈا، مزید 11 ملزمان کو نوٹسز جاری

اسلام آباد: آئی جی اسلام آباد نے سوشل میڈیا پر جھوٹا پراپیگنڈا کرنے کے الزام میں 11 ملزمان کو نوٹسز جاری کر دیئے۔

ذرائع کے مطابق  آئی جی اسلام آباد کی جانب سے جاری کردہ نوٹسز میں جے آئی ٹی نے ملزمان کو 24 دسمبر کو طلب کر رکھا ہے۔ وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا پر جرائم کی روک تھام کے لیے ایکٹ 2016 کے سیکشن 30 کے مطابق آئی جی اسلام آباد کے ماتحت ایک مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی تشکیل دی ہے۔

ذرائع کے مطابق ملزمان نے سوشل میڈیا پر جھوٹے پراپیگنڈے کے ذریعے پاکستان میں انتشار پھیلایا۔ اور جے آئی ٹی کے پاس ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد بھی موجود ہیں۔

جن ملزمان کو نوٹسز جاری کیے گئے ہیں ان میں صبغت اللہ ورک، محمد ارشد، عطا الرحمان، اظہر مشوانی، عروسہ ندیم شاہ، محمد علی ملک، شاہ زیب ورک، موسیٰ ورک، اکرام کٹھانہ، تقویم صدیق اور محمد نعمان افضل شامل ہیں۔

Related posts

اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ ، انڈیکس نے ایک لاکھ ، 33 ہزار کی حد عبور کر لی

Mobeera Fatima

پی ٹی اے کا مرحومین کے شناختی کارڈ پر جاری سمیں 15 اکتوبر سے بلاک کرنے کا اعلان

Mobeera Fatima

روس میں ایک مسافر طیارہ تقریباً 50 افراد سمیت لاپتہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment