Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

قائداعظم ڈے اور کرسمس کے موقع پر اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قائد اعظم ڈے اور کرسمس کے موقع پر سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔

اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ ضلع بھر میں فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں ، 1500 پولیس افسران اور جوان ضلع بھر میں فرائض سر انجام دیں گے، مسیحی عبادت گاہوں پر مسلح اہلکار تعینات ہوں گے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ کہ قائدِ اعظم ڈے اور کرسمس پر سکیورٹی ہائی الرٹ ہو گی۔ حساس گرجا گھروں پر اضافی نفری تعینات ہو گی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا تمام ڈیوٹیز کی خود نگرانی کریں گے۔

Related posts

ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خطرہ

Mobeera Fatima

سلمان خان مستی والے، شاہ رخ خان محنتی،عامر خان سے سیکھنے کو ملا، کرشمہ کپور

Mobeera Fatima

پنجاب کابینہ نے مالی سال 2026-27 کے بجٹ کی منظوری دے دی، مجموعی حجم 5850 ارب روپے سے زائد رکھنے کی تجویز

Mobeera Fatima

Leave a Comment