Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںموسم

اسلام آباد راولپنڈی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے اسلام آباد راولپنڈی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اسلام آباد اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ مری، گلیات، مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک اور چکوال میں بارش ہونے کی توقع ہے۔

جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، ساہیوال، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خوشاب، سرگودھا، میانوالی اور ڈیرہ غازی خان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پنجاب میں بارشوں کا سلسلہ 4 مئی تک جاری رہے گا، بارش کے ساتھ آسمانی بجلی گرنے کے بھی امکانات ہیں،ترجمان کے مطابق آئندہ 3 روز میں آسمانی بجلی کے گرنے کے خدشات ہیں۔

Related posts

ٹرمپ کا جاپان سمیت مزید کئی ممالک پر ٹیرف لگانے کا اعلان

Mobeera Fatima

مذاکرات چل رہے ہیں لیکن مذاکرات کی کال فائنل ہے ، بیرسٹر گوہر

Mobeera Fatima

دو دن میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 36 روپے کا اضافہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment