Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

‘سنگین غداری’، مریم نواز کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کیلئے کے پی اسمبلی میں قرارداد منظور

خیبر پختونخوا اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ‘ُپڑوسی صوبوں’ سے متعلق متنازع بیان کے خلاف اکثریتی قرارداد منظور کرتے ہوئے ان کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت ‘سنگین غداری کے حوالے’ سے ضروری کارروائی کرنے کی سفارش کی ہے۔

یہ قرارداد مریم نواز کے پنجاب کو پڑوسی ممالک کے بجائے ’پڑوسی صوبوں‘ سے زیادہ سیکیورٹی خطرات کا سامنا ہونے اور اور پنجاب میں دہشت گردی سرحدوں کے ذریعے داخل ہونے کے بیان کے خلاف منظور کی گئی۔

قرارداد میں کہا گیا کہ یہ ایوان مریم نواز، رانا ثناء اللہ اور عظمیٰ بخاری کی جانب سے خیبر پختو نخوا سمیت دیگر صوبوں کو پنجاب میں دہشت گردی کے خطرے سے جوڑنے اور اس نوعیت کے غیر ذمہ دارانہ بیانات کی شدید مذمت کرتا ہے۔

قرارداد میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ دہشت گردی پورے ملک کے لیے چیلنج ہے جس کا مقابلہ مشترکہ کوششوں سے ہی کیا جاسکتا ہے۔

Related posts

عمران خان کی مزید 6 مقدمات میں گرفتاری ڈال دی گئی

Mobeera Fatima

کانگریس سینٹر تاشقند آمد پر وزیر اعظم شہباز شریف کو گارڈ آف آنر

Mobeera Fatima

میریان پولیس اسٹیشن کے قریب خودکش حملے کی کوشش ناکام، ایک اہلکار شہید، پانچ افراد زخمی، ڈی پی او بنوں

Mobeera Fatima

Leave a Comment