Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

میریان پولیس اسٹیشن کے قریب خودکش حملے کی کوشش ناکام، ایک اہلکار شہید، پانچ افراد زخمی، ڈی پی او بنوں

خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں بدھ کی شام میریان پولیس اسٹیشن کے قریب بارود سے بھری ایک گاڑی ٹکرانے سے زور دار دھماکا ہوا جس کے بعد حملہ آوروں نے پولیس اسٹیشن میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس کی فوری جوابی کارروائی کے باعث حملہ ناکام بنا دیا گیا۔

ڈی پی او بنوں فرقان بلال کے مطابق دھماکے کے فوراً بعد سکیورٹی اہلکاروں اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ حملے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جان کی بازی ہار گیا جبکہ پولیس اہلکار سمیت پانچ افراد زخمی ہوئے۔

زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال بنوں منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔

حملے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ اور کلیئرنس آپریشن کیا گیا، واقعے کے بعد کمشنر بنوں ڈویژن کیپٹن (ر) خالد محمود، ڈی آئی جی بنوں ریجن رب نواز خان، ڈپٹی کمشنر بنوں محمد فہیم، اسسٹنٹ کمشنر اللہ نواز خان، اسسٹنٹ کمشنر اخلاص سلیم اور اسسٹنٹ کمشنر سجاد حسین نے ڈی ایچ کیو اسپتال کا دورہ کیا۔

دوسری جانب شہید پولیس اہلکار کی نماز جنازہ پولیس لائنز بنوں میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی ، نماز جنازہ میں اعلیٰ سول و عسکری حکام، پولیس افسران، اہلکاروں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، شہید کو سلامی پیش کی گئی اور ملکی امن و امان کیلئے ان کی قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

Related posts

ملٹن اس صدی کا خطرناک ترین سمندری طوفان ہوسکتا ہے، امریکی حکام

Mobeera Fatima

تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کی عمران خان کی رہائی کیلئے پارلیمنٹ کے باہر ریلی

Mobeera Fatima

عمران خان کو جیل مینوئل کے مطابق تمام سہولیات فراہم کریں ، اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم

Mobeera Fatima

Leave a Comment