خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کو دفتری اوقات کی پابندی بارے وارننگ جاری کر دی ہے۔
موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا میں سرکاری دفاتر میں ملازمین کو اوقات کار کی پابندی کے حوالے سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے، یہ اعلامیہ صوبائی محکمہ خزانہ نے جاری کی ہے۔
سرکاری ملازمین کو کہا گیا ہے کہ تمام محکموں اور دفاتر کے لیے صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک کا وقت مقرر ہے،سرکاری افسران و اہلکاروں کی دفتری اوقات کار کی پابندی نہ کرنے کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔
صوبائی محکمہ خزانہ نے اپنے اعلامیہ میں ملازمین کو خبردار کیا ہے کہ اوقات کار کی پابندی نہ کرنے پر تنخواہوں میں کٹوتی اور تبادلہ بھی کیا جا سکتا ہے۔