Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

خیبرپختونخوا بجٹ میں ٹریفک جرمانے بڑھانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا بجٹ 2025-26 میں ٹریفک جرمانے بڑھانے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔

فنانس بل کے مطابق ٹریفک جرمانوں میں 3 پہیوں والی گاڑیوں کیلئے الگ سلیب شامل ہے، چنگ چی، لوڈر رکشے کیلئے چالان 200 سے 10 ہزار تک بڑھانے کی تجویز ہے۔

چنگ چی اور لوڈر رکشے کو روٹ پرمٹ کی خلاف ورزی پر 5 ہزار جرمانہ ہو گا، چنگ چی اورلوڈر رکشے کو دوبارہ روٹ پرمٹ کی خلاف ورزی پر ڈبل جرمانہ کرنے کی تجویز ہے۔

فنانس بل میں فیک لائسنس پر گاڑی چلانے والوں پر 5 سے 10 ہزار جرمانہ تجویز کیا گیا ہے، کم عمر ڈرائیورز پر جرمانوں میں اضافہ بھی تجویز میں شامل ہے۔

18 سال سے کم عمر نوجوانوں کو موٹر سائیکل چلانے پر جرمانہ 3 ہزار کرنے کی تجویز ہے، کم عمر ڈرائیورز کو گاڑی چلانے پر جرمانہ 5 ہزار کرنے کی تجویز بھی شامل ہے۔

Related posts

مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور برفباری کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے عیدالاضحیٰ پر خصوصی انتظامات سے متعلق ہدایت نامہ جاری کر دیا

Mobeera Fatima

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز، انڈیکس میں 124 پوائنٹس کا اضافہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment