Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںموسم

ملک کے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کشمیر،گلگت بلتستان،شمال مشرقی /جنوبی پنجاب،خطہ پوٹھوہار، خیبرپختونخوا، جنوب مشرقی/مشرقی سندھ اور شمالی مشرقی بلوچستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔ اس دوران بالائی خیبرپختونخوا میں ایک دو مقامات پر تیز بارش ہونے کی توقع ہے۔

آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر،گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا اور جنوبی مشرقی/مشرقی سندھ میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

Related posts

ایشیائی بینک کا پاکستان کو 8 کروڑ ، 62 لاکھ ڈالر فراہم کرنے کا اعلان

Mobeera Fatima

عمران خان جیل سے چانسلر آکسفورڈ یونیورسٹی کے انتخاب کی دوڑ میں شامل

Mobeera Fatima

ڈالر مزید سستا ، اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان

Mobeera Fatima

Leave a Comment