Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

ٹی ٹوئنٹی کا نیا ریکارڈ، نیدرلینڈز نے نیپال کو تیسرے سپر اوور میں شکست دیدی

نیدرلینڈز نے نیپال کو ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ کے پہلے “تین سپر اوورز” والے میچ میں شکست دے کر نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

میچ کے مقررہ 20 اوورز میں دونوں ٹیموں نے 152-152 رنز بنائے، پہلا سپر اوور 19-19 اور دوسرا 17-17 رنز سے برابر رہا، جس کے بعد میچ تیسرے سپر اوور میں داخل ہواجو ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ میں پہلا موقع تھا۔

تیسرے سپر اوورمیں نیپال رن بنانے میں ناکام رہا جبکہ نیدرلینڈز کے بلے باز نے ایک زوردار چھکا لگا کر میچ اپنے نام کرلیا۔

یہ میچ کرکٹ مداحوں کے لیے ایک یادگار لمحہ بن گیا اور عالمی سطح پر سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرنے لگا۔

Related posts

عدت نکاح کیس کی سماعت جاری، مرکزی اپیلوں پر فیصلہ کرنے کا آج آخری روز

Mobeera Fatima

ایپل کے بعد سام سنگ کو بھی امریکی صدر کی وارننگ

Mobeera Fatima

سعودی عرب میں گرج چمک کے ساتھ مزید موسلا دھار بارشوں کا امکان

Mobeera Fatima

Leave a Comment