Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

ڈیری اینڈکیٹل فارمرز کا دودھ کی قیمت فی لٹر 300 روپے کرنے کا مطالبہ

کراچی کے ڈیری اینڈکیٹل فارمرز نے کمشنر کراچی سے دودھ کی قیمت فی لٹر300 روپے کرنے کا مطالبہ کردیا۔

دودھ فروشوں اور انتظامیہ میں دسمبر تک قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے پر معاہدہ طے پاچکا ہے، دودھ فروشوں نے کمشنر کراچی سے دسمبر تک دودھ 220 روپے فی لٹر کا معاہدہ کیا ہوا ہے۔

ڈیری فارمرز نے کمشنر کراچی سے معاہدہ ختم کرکے قیمتوں میں اضافے کامطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ دودھ کی قیمت میں 80 روپے کا اضافہ کرکے 300 روپے فی لٹر کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔

ڈیری اینڈکیٹل فارمرز کی جانب سے کمشنر کراچی سے دودھ کی قیمت کے نئے نوٹیفکیشن کی درخواست کی گئی ہے۔

Related posts

دوسرے ٹیسٹ میچ کا آخری دن، بنگلا دیش کی آسان ہدف کی جانب پیشقدمی جاری

Mobeera Fatima

سندھ کے علاقے خیر پور میں تیل اور گیس کا نیا ذخیرہ دریافت

Mobeera Fatima

ملک میں مہنگائی کی شرح میں 4.07 فیصد اضافہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment