Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ ہونے کے بعد آج خیبر پختونخوا کی کیا صورتحال ہے؟

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کے ایک روز بعد آج امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر مختلف انتظامی نوعیت کے اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

گزشتہ روز وفاقی کابینہ نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی منظوری دی تھی جس کی حتمی منظوری وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے بھیجی گئی سمری پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے دستخط کئے۔

اس فیصلے سے قبل پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل کی گئی تھی جو اب صوبائی دارالحکومت اور متصل کچھ علاقوں کی حد تک بحال ہونے کی اطلاعات ہیں۔

دوسری جانب بی آر ٹی سروس بدستور بند ہے، شہر کا ریڈ زون اب بھی سیل ہے، مختلف مقامات پر کنٹینرز موجود اور سکیورٹی اہلکار تعینات ہیں۔

پشاور میں آج تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بھی بند ہیں جبکہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاور نے آج سے شروع ہونے والے امتحانات بھی ملتوی کردیے ہیں۔

Related posts

مرغی کا گوشت 526 روپے کلو ہو گیا

Mobeera Fatima

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا برطانیہ میں وار منسٹر اور لارک ہل گیریژن کا دورہ

Mobeera Fatima

تاجر دوست ایپ میں 2 ماہ کے دوران 23 ہزار سے زائد تاجر رجسٹرڈ

admin

Leave a Comment