Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

عمران خان سے بشریٰ بی بی کی ملاقات نہ کرانے پر سپرنٹنڈنٹ جیل عدالت طلب

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ملاقات نہ کرانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کوطلب کر لیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے عدالتی حکم پر عمران خان کی اہلیہ سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔

بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ ملاقات سے متعلق عدالت کےحکم پر ابھی تک عمل نہیں ہوا، 28 جنوری کو جیل سپرنٹنڈنٹ نے عدالت میں عمران خان کی بشریٰ بی بی سے ملاقات کا بیان دیا تھا لیکن اس کے باوجود ملاقات نہیں کرائی ج رہی۔

عدالت نے اسٹیٹ کونسل سے پوچھا کہ کیوں عدالتی حکم پر عمل نہیں ہوا، بعد ازاں عدالت نے آرڈر پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ جیل کو 27 فروری کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

Related posts

آپس کے اختلافات سے پارٹی کا نقصان ہو رہا ہے ، رہنما متحد رہیں ، بشریٰ بی بی

Mobeera Fatima

12 ربیع الاول، اسٹیٹ بینک اور خیبرپختونخوا حکومت کا عام تعطیل کا اعلان

Mobeera Fatima

علی ظفر یا عاطف اسلم، کرینہ کپور کے انتخاب پر مداحوں کا خوشی کا اظہار

Mobeera Fatima

Leave a Comment