Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

فری وائی فائی سروس کو 50 سے بڑھا کر 100 پوائنٹس پر فعال کردیا گیا

پنجاب سیف سٹیز نے لاہور میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز فری وائی فائی سروس کو 50 سے بڑھا کر 100 پوائنٹس پر فعال کردیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سیف سٹی ایمرجنسی میں شہریوں کی سہولت کیلئے فری وائی فائی سروس فراہم کر رہی ہے۔ شہری کسی بھی ایمرجنسی میں وائی فائی کے ذریعے پولیس اور اپنے عزیزوں سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

شہری فری وائی فائی سروس سے ویمن سیفٹی، پنجاب پولیس ایپ اور واٹس ایپ استعمال کر سکتے ہیں۔لاہور بھر میں نصب ہر فری وائی فائی ڈیوائس کی رینج 300 فٹ ہے۔

ترجمان کے مطابق فری وائی فائی ایمرجنسی سروس ویڈیوا سٹریمنگ یا انٹرٹینمنٹ کیلئے نہیں ہے، یہ سروس صرف ایمرجنسی میں استعمال کیلئے ہے، اس سے مختلف ایپلی کیشن کو ڈاؤن لوڈ بھی کیا جا سکتا ہے۔

ترجمان سیف سٹیز کے مطابق فری وائی فائی سروس کو ٹیکسی رائیڈ بک کرانے کیلئے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

Related posts

سیاسی رابطوں میں تیزی، فواد چودھری، عمران اسماعیل اور محمود مولوی کل اسحاق ڈار سے ملاقات کرینگے

Mobeera Fatima

اسموگ کے باعث لاہور ، فیصل آباد ، گوجرانوالہ اور ملتان میں آج سے مارکیٹیں رات 8 بجے بند ہونگی

Mobeera Fatima

پیکا ترمیمی ایکٹ 2025ء نافذ العمل ہو گیا ، گزٹ نوٹیفکیشن جاری

Mobeera Fatima

Leave a Comment