Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

سرمایہ کاری کیلئے اقدامات، ہم سعودی عرب سے مدد کے بجائے ترقی کی بات کررہے ہیں،مصدق ملک

وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ سرمایہ کاری کےلیے اقدامات کیے جارہے ہیں، سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اور چین ہر مشکل وقت میں پاکستان کیساتھ ہوتے ہیں۔

مصدق ملک نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم سعودی عرب سے مدد کے بجائے ترقی کی بات کررہے ہیں، سعودی عرب سے کاروباری وفد پاکستان آ رہا ہے، عوام کو سعودی سرمایہ کاری سے متعلق آگاہ کیا جائے گا، اس کیلئے پاکستان کی 76 کاروباری کمپنیوں کو شارٹ لسٹ کر لیا گیا ہے جس میں سعودی عرب سے بھی 30 کے قریب کمپنیاں ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی سطح پر پیٹرولیم، بجلی اور آئل ریفائننگ کے شعبوں پر بات کی جائے گی ، ہمارا مقصد بیروزگاری کا خاتمہ ہے ، ہم نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، وزیراعظم نےملازمتوں سے متعلق ایک لائحہ عمل طے کر لیا ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم کرنے اور ملکی معیشت کو پاؤں پر کھڑا کرنا ہے ، ہم عوام کو روزگارکی فراہمی کیلئے ترقی کی شرح کو بڑھانا ہے، اس وقت ہماری درآمدات اور برآمدات عدم توازن کے باعث معیشت نیچے جارہی ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں پولرائزیشن میں کمی لائیں اور ملکی مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کریں۔

Related posts

گوادر سے خلیجی ممالک تک فیری سروس شروع کرنے پر غور

Mobeera Fatima

پاکستان میں کرپٹو اور دیگر ڈیجیٹل اثاثوں کے محفوظ استعمال کے لیے اہم پیش رفت

Mobeera Fatima

پی ٹی اے نے نان رجسٹرڈ موبائل فونز خرید و فروخت کو جرم قرار دے دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment