Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

اسرائیل نے غزہ میں جنگ بندی کی نئی تجویز مان لی ، امریکا

اسرائیل نے غزہ میں جنگ بندی کیلئے امریکا کی نئی تجویز پر دستخط کر دیئے ہیں۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیویٹ نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ غزہ سیز فائر کیلئے امریکا کی نئی تجویز پر اسرائیل نے دستخط کر دیئے ، جنگ بندی پر مزید بات چیت جاری ہے، حماس کی جانب سے ابھی تجویز پر جواب موصول نہیں ہوا۔

ترجمان نے کہا کہ حماس کیساتھ مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے ، امید ہے کہ غزہ میں جنگ بندی ہو جائے گی تاکہ تمام مغویوں کو واپس لایا جا سکے۔

عرب میڈیا کے مطابق مجوزہ معاہدے میں 10 اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے 60 روزہ جنگ بندی شامل ہے، معاہدے میں دو مراحل میں فلسطینی قیدیوں کی رہائی بھی شامل ہے۔

کیرولین لیویٹ کا مزید کہنا تھاکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ پرامید ہیں کہ روس، یوکرین اگلے ہفتے امن مذاکرات کیلئے ملاقات کریں گے۔

Related posts

برطانوی ، پاکستانی حکومت کا چالیس ہزار نوجوانوں کو سکلز ٹریننگ دینے پر اتفاق

admin

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ 13 جنوری تک موخر

Mobeera Fatima

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش و برفباری کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment