Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

وقار یونس نے چیئرمین پی سی بی کے مشیر کی ذمہ داریاں سنبھال لیں

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس نے چیئرمین پی سی بی کے مشیر برائے کرکٹ افیئرز کے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کرکٹ معاملات وقاریونس کوسونپے ہیں جس کے بعد سابق کپتان نے پہلے اسائنمنٹ کے طور پر بنگلادیش کے خلاف سیریز کے معاملات دیکھنا ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وقاریونس ٹیسٹ سیریز کے لیے سلیکٹرز اور کوچز کےساتھ معاملات دیکھ رہے ہیں۔ وقاریونس بطور ایڈوائزر کرکٹ افیئرز  تمام کرکٹ امور کے ذمے دار ہیں ، وہ نیشنل سلیکشن کمیٹی وائٹ بال اور ریڈ بال کوچز کو دیکھیں گے۔

واضح رہے کہ پی سی بی آئین 2014 کے مطابق چیئرمین اپنے اختیارات کسی کو بھی سونپنے کا اختیار رکھتے ہیں۔

 

Related posts

سعودی عرب میں پیر تک بارشوں کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

گاڑی چلانے والے غیر ضروری ہارن بجانے سے گریز کریں، سبینا فاروق

Mobeera Fatima

لوسانے ڈائمنڈ لیگ، نیرج چوپڑا سیزن کی بہترین تھرو پھینک کر فائنل میں پہنچ گئے

Mobeera Fatima

Leave a Comment