Daily Systematic Metro News Breaking News
سائنس اور ٹیکنالوجی

اینڈرائیڈ صارفین کے لیے دلچسپ فیچر آڈیو ایموجی کی شکل میں متعارف

گوگل کی جانب سے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایک دلچسپ فیچر آڈیو ایموجی کی شکل میں متعارف کرایا جا رہا ہے۔

یہ فیچر گوگل بائی فون ایپ میں متعارف کرایا گیا ہے اور ابھی بیٹا (beta) ورژن میں دستیاب ہے۔ مگر عام صارفین بھی اسے جلد استعمال کر سکیں گے۔

اس فیچر میں صارفین کو 6 مختلف ساؤنڈ ایفیکٹس دستیاب ہوں گے جن کو کسی فون کال کے دوران پلے کرنا ممکن ہوگا۔

ان ایموجیز میں تالی بجانے (applause)، روتا ہوا چہرہ (sad trombone) اور Face with Tears of Joy سمیت دیگر ایموجیز کو آڈیو کی شکل میں استعمال کرنا ممکن ہوگا۔

اگر آپ ابھی اسے استعمال کرنا چاہتے ہیں تو فون بائی گوگل ایپ کے بیٹا ورژن پر سائن اپ کرلیں۔

اس فیچر کو استعمال کرنا بھی کافی آسان ہے، بیٹا ٹیسٹر بننے کے بعد گوگل پلے اسٹور پر جاکر فون بائی گوگل ایپ کو اپ ڈیٹ کریں۔اس کے بعد کسی کو فون کریں اور پھر نئے آڈیو ایموجی بٹن پر کلک کریں جو فون ڈائلر بٹن کے اوپر نظر آئے گا۔

اس پر کلک کرنے کے بعد آپ کے سامنے 6 آڈیو ایموجی آئیکون نظر آئیں گے۔

اس کے بعد اپنی پسند کے کسی ایموجی پر کلک کریں اور اس سے متعلق آڈیو چند سیکنڈ تک پلے ہوگی جبکہ ایک فل اسکرین اینیمیشن بھی نظر آئے گا۔

ایموجی کی آواز آپ کے ساتھ ساتھ فون سننے والے کو بھی سنائی دے گی۔

Related posts

امپورٹڈ موبائل فون پرٹیکس بڑھانے کی تجویز

admin

فرانس کے میوزیم نے شاہ رخ خان کے نام کا سونے کا سکہ جاری کر دیا

Mobeera Fatima

ملک بھر میں صارفین کو فیس بک تک رسائی میں شدید مشکلات کا سامنا

Mobeera Fatima

Leave a Comment