Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںسائنس اور ٹیکنالوجی

مارک زکربرگ نے ٹک ٹاک کی کامیابی کو فیس بک کیلئے خطرہ قرار دے دیا

کیلیفورنیا: میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ نے کہا کہ ٹک ٹاک کی کامیابی ان کی کمپنی کے لیے خطرہ ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مارک زکربرگ نے ایک مقدمے کی سماعت کے دوران کہا کہ ٹک ٹاک کی موجودگی 2018 سے میٹا کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ ٹک ٹاک کی مقبولیت سے میٹا پر براہ راست اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ ٹک ٹاک کے باعث ہماری کمپنی کی شرح نمو ڈرامائی حد تک سست ہوئی ہے۔ بائیٹ ڈانس کی ایپ ہماری اولین ترجیح ہے اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے لیے بہت بڑا مسابقتی خطرہ ہے۔

مارک زکربرگ نے کہا کہ ٹک ٹاک بدستور میٹا کے لیے باعث تشویش ہے اور گزشتہ چند برسوں کے دوران ہم نے اپنی مسابقت کو برقرار رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹک ٹاک اس وقت تیزی سے ابھرنا شروع ہوئی جب بائیٹ ڈانس نے 2017 میں میوزیکلی نامی ایپ کو خریدا۔ اور اسے 2018 میں ٹک ٹاک کے ساتھ ملا دیا۔

Related posts

حکومت کے 70 روپے فی لیٹر پیٹرول لیوی کو مسترد کرتے ہیں، حافظ نعیم الرحمان

Mobeera Fatima

مریم نواز کا مسجد پر اپنی تصویر لگانے کا سخت نوٹس ، ڈپٹی کمشنر کی سرزنش ، وضاحت طلب

Mobeera Fatima

عماد وسیم کے بعد محمد عامر نے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment