Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پنجاب کے نجی میڈیکل کالجز میں داخلے کیلئے عبوری میرٹ لسٹ جاری

پنجاب کے نجی میڈیکل کالجز میں داخلے کیلئے عبوری میرٹ لسٹ جاری کردی گئی ہے۔

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے تمام 8104 درخواست گزاروں کی بلحاظ میرٹ فہرست ویب سائٹ پر جاری کردی،میرٹ لسٹ اوپن میرٹ اور اوورسیز کیٹگری کیلئے علیحدہ علیحدہ جاری کی گئی ہے۔

میرٹ لسٹ کی بنیاد پر امیدواروں کو میڈیکل کالجز الاٹ ہوں گے،واضح رہے پنجاب کے 32نجی میڈیکل کالجوں میں سنٹرالائزڈ ایڈمیشن کیے جارہے ہیں۔

پہلی سلیکشن لسٹ میں نجی میڈیکل کالجز میں ایم بی بی ایس کا آخری میرٹ 80.3 فیصد رہنے کا امکان ہے،کالجوں کی الاٹمنٹ کیلئے پہلی سلیکشن لسٹ 5 فروری کو جاری کی جائے گی۔

امیدواروں کی سہولت کیلئے تمام میڈیکل کالجز میں داخلہ ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں،نجی میڈیکل کالجوں کی دوسری سلیکشن لسٹ 10فروری کو جاری کی جائے گی۔

Related posts

حکومت کا گزشتہ سال فریضہ حج ادا کرنے والے عازمین کو 40 ہزار روپے واپس کرنے کا اعلان

Mobeera Fatima

آئی ایس آئی کو فون ٹریس کرنے اور سننے کی اجازت لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

Mobeera Fatima

ایک ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 8 کروڑ ڈالر بڑھ گئے

Mobeera Fatima

Leave a Comment