Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

آفیشل سیکرٹ اور آرمی ایکٹ میں ترامیم سے متعلق عمران خان کی درخواست پر اعتراضات ختم

سپریم کورٹ نے آفیشل سیکریٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ میں ترامیم سے متعلق بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست پر عائد اعتراضات ختم کر دیئے۔

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے درخواست پر سماعت کی ، بینچ نے رجسٹرار آفس کو آئینی درخواست کو باضابطہ نمبر الاٹ کرنے کی ہدایت کر دی۔

عدالت نے استفسار کیا کہ بتایا جائے ترامیم کے خلاف پہلے ہائیکورٹ سے رجوع کیوں نہیں کیا گیا؟ بانی پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ آفیشل سیکریٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ ترامیم سے لوگوں کے حقوق متاثر ہو رہے ہیں۔

جسٹس محمد مظہر نے ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ آرٹیکل 184/3 میں قوانین کے خلاف درخواستیں مرضی سے ہی سنتی رہی ہے، پہلے ہائیکورٹ جائیں، براہ راست درخواستیں سنتے رہے تو آرٹیکل 199 غیر مؤثر ہو جائے گا۔

Related posts

وفاقی سرکاری ملازمین کی ہفتے کی چھٹی ختم کئے جانے کا امکان

admin

نواز شریف، بلاول بھٹو ملاقات: آئینی ترمیم پر اتفاق

Mobeera Fatima

گلگت بلتستان کیلئے 100 میگاواٹ سولر فوٹووولٹک پاور پلانٹ کے منصوبےکی منظوری

Mobeera Fatima

Leave a Comment