Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم پشاور میں 19 سال بعد کرکٹ میچ کروانے پر غور

خیبرپختونخوا کے کرکٹ شائقین کیلئے خوشخبری، ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم پشاور میں 19 سال بعد کرکٹ میچ کروانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

پی ایس ایل میچ کروانے کیلئے آئی سی سی کی ٹیم نے ارباب نیاز اسٹیڈیم کا دورہ کیا، پولیس حکام کے مطابق آئی سی سی کی ٹیم نے غیرملکی کھلاڑیوں کے لئے گراؤنڈ، پویلین، ایریا روٹ اور ہوٹل روٹ کا سروے کیا۔

آئی سی سی ٹیم کو پشاور پولیس چیف نے سکیورٹی صورت حال پر بریفنگ دی۔ کرکٹ شائقین کیلئے شٹل سروس، ڈرون کیمرے سے مانیٹرنگ اور ارباب نیاز اسٹیڈیم کے قریب ہیلی پیڈ بھی بنایا جائے گا۔

اپریل میں پاکستان کرکٹ بورڈپی ایس ایل کے دو میچ پشاور اسٹیڈیم میں کروانے پر غور کر رہا ہے، حکام کا کہنا تھا کہ غیر ملکی کھلاڑیوں کیلئے بہترین سکیورٹی انتظامات کئے جائیں گے۔

یاد رہے کہ 2006 ء میں ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم میں آخری بین الاقوامی میچ ہوا جو پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا گیا تھا۔

Related posts

عمران خان سے آج ملاقات کرنیوالے رہنمائوں کی فہرست جیل انتظامیہ کے حوالے

Mobeera Fatima

بی آر ٹی کرایوں میں اضافہ آج سے لاگو ہو گیا

Mobeera Fatima

حسن علی کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اسکواڈ سے باہر کردیا گیا

admin

Leave a Comment