Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںموسم

ملک بھر میں شدید گرمی، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک بھر میں موسم خشک اور شدید گرم رہے گا، کشمیر اور بلتستان میں بارش کی پیشگوئی بھی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں موسم شدید گرم رہے گا، پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں بھی موسم خشک اور گرم رہے گا۔

کشمیر اور گلگت بلتستان کے بعض علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جس سے موسم خوشگوار ہو جائے گا۔ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی اور ایسے لگ رہا ہے کہ سورج آگ برسا رہا ہے۔

گزشتہ روز جیکب آباد اور دادو میں پارہ 47 ڈگری، نواب شاہ اور سبی میں 46، حیدرآباد، لاڑکانہ اور سکھر میں 45 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، پشاور،ڈیرہ غازی خان میں 42، اسلام آباد میں 41، کوئٹہ میں 40 اور کراچی میں 35 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

Related posts

سالانہ بنیادوں پر 20 کلو آٹے کی قیمت نمایاں کمی

Mobeera Fatima

مسافر کوچ اور ٹریلر میں ٹکر ، 3 افراد جاں بحق،10 سے زائد زخمی

Mobeera Fatima

پاکستان کے مفاد پر کسی کو سیاست نہیں کرنے دیں گے، حنیف عباسی

Mobeera Fatima

Leave a Comment