Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

بھارت کا نام نہاد سیکولر چہرہ بےنقاب ، فوجی سربراہ کی وردی میں متنازع انتہا پسند گرو کے آشرم میں حاضری

بھارتی فوج کا نام نہاد سیکولر چہرہ بے نقاب، بھارتی فوج کے سربراہ جنرل اوپندر دویدی نے وردی میں متنازع ، انتہا پسند “بابا” جگدگرو رام بھدر آچاریہ کے آشرم میں حاضری دی۔

یہ واقعہ بھارت کی سیکولر فوجی روایت کے لیے ایک سنگین خطرہ بن چکا ہے اور اس کے خطے کے امن و استحکام پر تباہ کن اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

اس ملاقات کے دوران روحانی پیشوا نے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کو “دکشینا” کے طور پر واپس کرنے کی درخواست کی، جسے فوجی سربراہ نے مبینہ طور پر قبول کیا۔ یہ فوجی غیر جانبداری کا خاتمہ اور عسکری ادارے کو مذہبی ایجنڈے کا آلہ کار بنانے کی مثال ہے۔

یہ پیشرفت نہ صرف بھارت کی مسلح افواج کے سیکولر ڈھانچے کو چیلنج کرتی ہے بلکہ علاقائی استحکام کے لیے بھی سنگین خطرات پیدا کرتی ہے۔ مذہبی قوم پرستی اور فوجی امور کا امتزاج ہمسایہ ممالک، خاص طور پر پاکستان کے ساتھ کشیدگی کو بڑھا سکتا ہے، اور کشمیر میں صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا سکتا ہے۔

Related posts

محسن نقوی کا قومی ہاکی ٹیم کیلئے انعام کا اعلان

Mobeera Fatima

اپریل میں کرنٹ اکاؤنٹ ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالر سرپلس رہا

Mobeera Fatima

پاکستان کیلئے آئی ایم ایف کا 7 ارب ڈالر کا بیل آئوٹ پیکیج تاخیر کا شکار

Mobeera Fatima

Leave a Comment