Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پاکستان نے بھارت پر نظر رکھنے کیلئے پہلا لانگ رینج ریڈار تیار کر لیا

پاکستان نے بھارت پر نظر رکھنے کیلئے پہلا لانگ رینج ریڈار تیار کر لیا ہے۔

بھارتی افواج کی بری و فضائی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کیلئے ریڈار AM3505 تیار کر لیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق یہ ریڈار این آر ٹی سی اور بلیو سرج کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے، یہ 350 کلومیٹر دور تک دشمن پر نظررکھتا ہے اور 60 ہزار فٹ بلند اڑتے طیارے کی شناخت کر سکتا ہے۔

یہ دفاعی ہتھیار 450 کلومیٹر تک دوست اور دشمن توپوں، ٹینکوں، طیاروں وغیرہ کی پہچان کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ریڈار خصوصی آلات سے لیس ہے اسے دشمن جام نہیں کر سکتا۔

اس کی بڑی صلاحیت یہ ہے کہ شدید دھند، بارش اور طوفان میں بھی کام کر سکتا ہے، اس ریڈار کو صرف 30 منٹ میں قابل استعمال بنانا ممکن ہے۔

Related posts

نورمقدم کیس؛مجرم ظاہر جعفر کی سزائے موت پر نظرثانی درخواست خارج ،تحریری فیصلہ جاری

Mobeera Fatima

اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بارشوں کا سلسلہ 16 مارچ تک جاری رہنے کا امکان

Mobeera Fatima

پیٹرول پر سبسڈی کی مد میں مستحقین میں کتنے ارب روپے تقسیم کیے جا چکے ہیں؟

Mobeera Fatima

Leave a Comment