Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

بھارتی قومی ترانہ مقبوضہ کشمیر کے تمام اسکولوں میں لازمی قرار

بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے تمام اسکولوں میں بھارتی قومی ترانہ لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے مرکز کے زیرِ انتظام علاقے کے تمام اسکولوں کو ہدایت کرتے ہوئے صبح کی اسمبلی کا آغاز قومی ترانے سے کرنے کا کہا ہے

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ محکمہ تعلیم کی طرف سے جاری کردہ سرکلر کے مطابق صبح کی اسمبلی پروٹوکول کے مطابق قومی ترانے سے شروع ہونی چاہیے۔

سرکلر میں کہا گیا ہے کہ صبح کی اسمبلی طلبہ میں اتحاد اور نظم و ضبط کا احساس پیدا کرنے میں مددگار ہوتی ہے۔

Related posts

کاملا ہیرس جوبائیڈن سے بھی زیادہ نااہل ہیں ، ڈونلڈ ٹرمپ

Mobeera Fatima

کم عمر ترین عازم حج مکہ میں ماں کی گود میں انتقال کرگیا

admin

1996 کے بعد پہلی بار مودی کا مقبوضہ کشمیر میں الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ

admin

Leave a Comment