Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

سالمیت کو خطرہ ہوا تو ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے سے گریز نہیں کریں گے، روسی صدر

روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے واضح کیا ہے کہ روس کی سالمیت اور خودمختاری کو خطرات لاحق ہوئے تو ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے سے بھی گریز نہیں کریں گے۔

یوکرین پر ایٹمی جنگ کے خطرات کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ مغرب نے بارہا روس پر جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا الزام لگایا لیکن ان الزامات میں کوئی صداقت نہیں۔

یہ امریکہ تھا جس نے دوسری جنگ عظیم میں جاپان کے خلاف جوہری ہتھیار استعمال کیے، انہوں نے کہا کہ روس کا جوہری اصول متعدد خطرات کے جواب میں ایسے ہتھیاروں کے استعمال کی اجازت دیتا ہے۔

روسی صدر پیوٹن نے واضح کیا کہ روس کا نیٹو کے رکن ممالک پر حملے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

Related posts

مکیش امبانی کا ایشیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں پہلا نمبر

Mobeera Fatima

امریکی وزیر خزانہ کا یورپی ممالک کو اہم مشورہ

Mobeera Fatima

افغان مہاجرین کی جرمنی میں موجودگی ملکی سلامتی کیلئے خطرہ قرار

Mobeera Fatima

Leave a Comment