Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

فائنل میں نیرج چوپڑا اور میں اپنے اپنے ملک کا نام روشن کرینگے، ارشد ندیم

فرانس میں جاری پیرس اولمپکس 2024 میں جیولین تھرو کے فائنلسٹ پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے قوم سے دعا کرنے کی اپیل کی ہے۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ‘میں فائنل میں پہنچا ہوں، 8  اگست کو پاکستانی وقت کے مطابق 11 بج کر 25 منٹ پر فائنل ہے۔ میرے لیے دعا کریں تاکہ میں اچھا پرفارم کروں اور پاکستان کے لیے تمغہ جیتوں۔

ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ ‘میں پرامید ہوں کہ فائنل میں اچھا رزلٹ دوں گا، شائقین کا سپورٹ کرنے پر مشکور ہوں۔ فارم میں اور فٹ ہوں، امید ہے فائنل میں بھارت کے نیرج چوپڑا اور میں اپنے اپنے ملک کا نام روشن کریں گے۔’

خیال رہے کہ گزشتہ روز پیرس اولمپکس میں ہونے والے جیولن تھرو کے مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے ارشد ندیم نے پہلی ہی تھرو کرکے فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

جیولن تھرو کے مقابلے میں بھارت کے نیرج چوپڑا نے پہلی باری میں 89.34 میٹر کی تھرو پھینکی جبکہ ارشد ندیم 86.59 میٹر کی تھرو پھینکنے میں کامیاب ہوئے تھے۔

Related posts

پیٹرول 7.67 روپے مہنگا ہونے کا امکان، نئی قیمتوں کا اعلان آج ہوگا

Mobeera Fatima

افغان باشندوں کو شناختی کارڈ جاری کرنے کا معاملہ، ملوث نادرا اہلکاروں کی گرفتاری کا امکان

Mobeera Fatima

الخدمت فاؤنڈیشن کا دوسرا طیارہ امدادی سامان لے کر لبنان پہنچ گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment